کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلنے کی بجائے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرے جو عوام کی ترجمانی کرتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار صدر کامونکے ینگ لائرز فورم و قانونی مشیر ٹی ایل پی ڈویثرن گوجرانوالہ چودھری عبدالقادر گل ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام بھوک سے مررہے ہیں اور حکومت دنیا سے مہنگائی کم ہے کی بانسری بجارہی ہے،دنیا کی بجائے خطے میں ہی نظر ڈالیں تو پاکستان خطے میں مہنگا ترین ملک ہے سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران 3سالوں سے زائد عرصے میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے،مہنگائی کے بار بار تحفے دے کر عوام کی معاشی طور پر کمر توڑ دی ہے۔آٹا،چینی اور پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے کرپٹ عیش کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس دینے والوں کو مہنگائی،مسائل میں اضافہ اور محرومیاں دی جارہی ہیں،سب سے زیادہ ٹیکس ملک کی غریب عوام بجلی،گیس،پانی کے بلوں میں طرح طرح کے ٹیکس اور اشیا پر جی ایس ٹی ٹیکس دیتے ہیں،ٹیکس دینے کے باوجود عوام کو سہولیات مہیا نہ کرنا جمہوریت منافی عمل ہے۔