حدیدہ بندرگاہ حوثیوں کے لیے بیلسٹک میزائلوں کی آمد کامرکز بن گئی،عرب اتحاد

Jan 14, 2022

صنعائ(این این آئی) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد نے اقوام متحدہ کے الحدیدہ کی بندرگاہ کا معائنہ کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ بندرگاہ حوثی ملیشیا کے ذریعے عسکری مقاصد کے لیے استعمال نہ کی جاسکے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے اس بات پر زور دیا کہ حدیدہ کی بندرگاہ غیر ملکی جنگجوں اور بیلسٹک میزائلوں کی منزل بن چکی ہے۔عرب اتحاد نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر ملکی جنگجو داخل نہ ہوں اور ہتھیار حدیدہ تک پہنچ سکیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جب بندرگاہوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور حوثی بندرگاہوں کو اپنے مذموم جنگی مقاصد کیلیے استعمال کریں گے تو عرب اتحاد کو ان کے خلاف کارروائی کے لیے آگے بڑھنا پڑے گا۔

مزیدخبریں