جمبر(نامہ نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر، آستانہ عالیہ عرفانیہ سندر شریف کے سجادہ نشین پیر سید حبیب عرفانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی آرمی چیفس کے مودی حکومت کو لکھے گئے خط کا نوٹس لے ۔خط میں بھارت کو ایک مکمل ہندو ریاست بنانے کیلئے مسلمان سمیت دوسری قلیتوں کی منظم نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے یہ باتیں انہوں نے پنجاب پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے بتائیں انہوں نے بتایا کہ بھارت نے کئی دھائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی شروع کررکھی ہے لاکھوںکشمیری مسلمان شہید کئے جاچکے ہیں۔