شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) سٹی کے جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی اور ملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو عمران ہٹائو پاکستان بچائو ریلی میں لاکھوں لوگ شرکت کرینگے اس ریلی کا مقصد مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ اور حکمرانوں کی نا اہلی کیخلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے، نوجوانوں کو روزگار دینے کی بجائے مزید لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگاروں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے الیکشن سے قبل کئے وعدوں کو حکمران جماعت ایک بار ضرور یاد کرے، اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور کرکے حکمرانوں نے غریبوں کی غربت کا مذاق بنایا ہے، اپنے ایک بیان میںان رہنمائوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان اور حکمرانوں کی نااہلی کا طوفان انہیں لے ڈوبے گا مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں عوام کو ہرشے وافر میسر تھی، حکمرانوں نے تمام اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ کر کے عوامی مشکلات کو بڑھایا، عوام اب روٹی کو ترس گئے ہیں ایسی حکومت کا کیا فائدہ جو عوام کی ضروریات زندگی کی اشیا ء کو بھی پورا نہ کرسکے۔