کراچی ( نیوز رپورٹر )سندھ اسمبلی باہر دھرنے میں شہر بھر سے خواتین کی شرکت وجوش وخروش میں مسلسل اضافے نے احتجاج کو ایک نیا جذبہ فراہم کردیا ہے ،گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین بچوں کے ہمراہ دھرنے میں اظہار یکجہتی کے لیے پہنچیں ،دھرنے میں مختلف سیاسی ،سماجی ودیگر پارٹیوںسمیت مختلف وفود نے شرکت کی ۔ضلع جنوبی سے آنے والے قافلے لیاری کے مختلف مقامات ، عثمان آباد ،دھوبی گارڈ ،گارڈن ،فریسکو چوک ،ریگل چوک پر دھرنا دیتے ہوئے اسمبلی پہنچے ۔دھرنے سے امیر ضلع جنوبی ورکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید و دیگر نے خطاب کیا۔رات گئے برنس روڈ پر بھی عوام اور کارکنان نے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں احتجاجی مارچ کیا ،صوبائی وزیر سعید غنی خاصخیلی کے متنازع ریمارکس پر دھرنے کے شرکاء میں مسلسل اشتعال دیکھنے میں آیا تاہم حافظ نعیم الرحمن نے شرکاء کو پر امن رہنے کی تلقین کی ۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے کے چودہویں روز خواتین سیشن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی ہدایت پر مذاکرات کا وعدہ کرکے جانے والے اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی 4دن سے مفرور ہے ، اتوار کے دن شاہراہ فیصل پر 3بجے مکمل بلاک کیا جائے گا ، کراچی کے تمام اضلاع سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور شاہراہ فیصل پر انسانوں کے سر ہی سر ہوں گے ، ہم وڈیروں کے آگے مزاحمت کریں گے اپنے بچوں کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑیں گے۔
جماعت اسلامی نے اتوار کو شارع فیصل بلاک کرنے کا اعلان کردیا
Jan 14, 2022