سنجوال کینٹ(نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان کیجانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہوا تو سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے ایک تا 5وارڈز بنائے گئے جہاں سے کل 31افراد نے آر او محمد عبداللہ سے کاغذات حاصل کیے مگر ان میں سے کل 22افراد نے ریٹرنگ آفیسر محمد عبداللہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جسکی آج 13جنوری آخری تاریخ تھی وارڈ 01 سے عامر حسین،جہانگیر مسیح،شاہ جہان،واڑڈ2سیحکیم اسرار،محمد نعمان،نذر محمد،چن زیب،وارڈ3سیمبشر حمید،محمد عزیر،وارڈ4سیعبد الخالق،افتخار احمدخالق،محمد لقمان،فرخ سیر،فوزیہ جبکہ وارڈ 5سے محبوب الرحمان،محمد عدیل شوکت،گل شیر،سجاد،جاوید اقبال،محمد عثمان،سجاول خان،محمد سلیم رضا نے اپنی جماعتوں کے قاہدین اور سپوٹرزکے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
کینٹ بورڈکامرہ الیکشن،5وارڈز سے 31افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
Jan 14, 2022