کلرسیداں(نامہ نگار)پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر احتجاجی ریلی میں کلرسیداں روات اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی سابق رکن اسمبلی و مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمرالسلام راجہ کی قیادت میں بھرپور شرکت۔ریلی میں سابق بلدیاتی ارکان تنظیمی عہدیدران اور کارکنان کی بھی بھرپور شرکت۔سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،عامر جمشید،چوہدری صداقت حسین،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری فیصل حفیظ،جبران صفدر کیانی،چوہدری محمد حنیف،ماسٹر عبدالمجید،خان عثمان یوسفزئی،زین العابدین عباس،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،راجہ عاصم صدیق،تنویر ناز بھٹی ،چوہدری توصیف شیرازاور دیگر نے شرکت کی ۔انجینئر قمراسلام راجہ نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نام پر برسراقتدار لائے گئے لوگ تمام شعبوں میں ناکام ہو چکے ہیں ۔