بھلوٹ گاؤںمیںملک اعظم مرحوم کے زرعی فارم پرملک عمران نوازش کا ظہرانہ

Jan 14, 2022

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلا،تحصیل حسن ابدال کے معروف زمیندارحاجی ملک محمداعظم مرحوم کے بھانجوںاوربھتیجوں،جن میںنمبردارملک عمران نوازش،ملک عامرافضل،ملک بلال ایڈوکیٹ،ملک عامروسیم،ملک آصف نواز،ملک اویس شامل ہیں،نے ملک محمداعظم مرحوم کی زندگی میںقائم کردہ روایات کوایک بارپھرتازہ اورزندہ کرنے کی خاطرنواحی گاوںبھلوٹ میںملک اعظم کے زرعی فارم پرایک بھرپورعوامی دعوت ظہرانہ کااہتمام کرکے اپنے خاندان کے بزرگوںکی دیرینہ دوستیوںکے سلسلہ کواک نئی لڑی میںپروکرماضی کی یادوںکے چراغ روشن کردکھائے، سابق ضلع ناظم اٹک وایم این اے میجر طاہر صادق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث دعوت ظہرانہ میں شرکت کا نہ کرسکے ،ملک عمران نوازش نے اس سلسلہ میںاہم ترین اورسرگرم کرداراداکیا،اورجہاںبھلوٹ گاوںکے زرعی فارم پرملک محمداعظم مرحوم کی زندگی میںسال میںدومرتبہ دوست احباب کے اعزازمیںدعوتوںکااہتمام کیاجاتاتھا،وہاںایک بارپھردوستوںکی محافل کے اہتمام کاآغازکردیاگیا،تقریب میں ملک سہیل کمڑیال، سردارافتخاراحمدخان، ملک تیمورمسعود اکبر،عمارصدیق خان،حاجی عمرفاروق، ملک عارف محمودواہ کینٹ،سردارسلطان سکندر،حاجی عدیل افضل خان،عدیل بنارس خان جھنگ،سردارطارق خان جھنگ،شیخ حامدمحمودآف ٹیکسلا،ملک مبشرسلیم،ملک عامرصادق،شیخ وسیم حیات پاشا، فیاض سلطان کیانی آف گوجرخان،چوہدری خلیل خان آف نون،سمیت علاقہ بھرکے چیدہ چیدہ شخصیات نے کثیرتعدادمیںشرکت کی، سردارسلطان سکندراور سردار طارق خان جھنگ ملک اعظم مرحوم کی شخصیت اور دوست نوازی کے حوالے سے ماضی کے واقعات پرروشنی ڈالتے رہے۔تقریب میں اشعر حیات خان ، عامر لیاقت خان جھنگ،حاجی رفیق خان ،سردار امجد علی خان قطبال، سردارارشد خان ، ثاقب ریحان خان ،سردارسجاد احمد خان ، عابد عزیز خان ایڈووکیٹ،عاصم علی شاہ،ملک عامر صادق آف ملک آباد ،سردارصدیق اکبر خان باہتر،ایس ایچ او تھانہ باہتر ملک سکندر نواز،چوہدری عثمان عارف چوہان راولپنڈی،سید رضوان شاہ اسلام آباد، اور دیگر نمایاں شخصیات بھی شامل تھیں ۔

مزیدخبریں