عاقب جاوید نے پی ایس ایل اینتھم کی مخالفت کردی

لاہور(پی پی آئی ) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے پاکستان سپر لیگ کے اینتھم کی مخالفت کردی ہے۔پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہر سال سپر لیگ کا نیا ترانہ غیر ضروری ہے، کرکٹرز سے بڑا کوئی اسٹار نہیں، فینز سنگرز کو نہیں شاہین آفریدی اور بابرا عظم کو دیکھنا چاہتے ہیں۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ گانے پر پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہیے، گزشتہ برس جیسا گانا بنا اس سے کیا تشہیر ہوگی۔ پی ایس ایل کے آغاز میں ایونٹ کی تشہیر کے لیے گانا ضروری تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تشہیری مہم کی ضرروت نہیں جبکہ شائقین کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں اور جو گانا مقبول ہو اسے ہی مستقل رہنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کی چار ملکی کرکٹ سیریز کرانے کی تجویز اچھی ہے۔ چئیرمیں رمیز راجا نے ٹیم کو اعتماد دیا، ٹیم اچھا کھیلی اب رمیز راجا اعتماد سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چار ملکی سیریز سے بھی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور پاک بھارت باہمی سیریز یورپ یا امریکہ میں کرانے کی طرف بڑھںا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن