کھلی کچہریوں سے شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ

فیروزوالہ( نامہ نگار) ایس ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ناصر محمود باجوہ نے آئی جی پنجاب پولیس راؤسردارعلی کے احکامات کی روشنی میں  اورآر پی او شیخوپورہ ریجن مرزا فاران بیگ، ڈی پی او شیخوپورہ چودھری احسن سیف اللہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں تھانوں کی سطح پر لگائی جانے والی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کے ثمرات عام شہری کو مل رہے ہیں اور مظلوم کی داد رسی ہو رہی ہے۔ کھلی کچہری میں آنے والے سائلوں کی درخواستوں پر فالو اپ لیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ صدر میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن