لاہور(نامہ نگار)چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ جعلی، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چالان کی بجائے موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ بوگس نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک جرمانہ ہوگا جبکہ مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ پر ہوگا۔ منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن سوموار سے ہوگا۔ کارروائی کیلئے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز کی 17 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گاایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، ان کا چالان نہیں کیا جائے گا۔
نمبر پلیٹس ٹیمپرنگ پر2 سال قید، 2 لاکھ تک جرمانہ ہوگا :منتظر مہدی
Jan 14, 2022