شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں کیلئے گئے قرضے موجودہ حکومت کو اتارنے پڑے، پی ٹی آئی کی حکومت ڈیم بنانے اور صنعتی و آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، صحت، کسان اور راشن کارڈ وزیر اعظم عمران خان کا کریڈٹ ہے، حکومتی موثر پالیسیوں کے باعث برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، عالمی ادارے پاکستان کے معاشی اشاروں کو مثبت قرار دے رہے ہیں مگر یہ ترقی اپوزیشن کو نظر نہیں آرہی جو انکی ذہنی تنگ نظری کاثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ اقتدار کی باریاں لینا والی دونوں جماعتیں بے روزگار ہو چکی ہیں جب سے پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی ہے انہیں اپنی کرپشن بچانے کے لالے پڑے ہیں جس کی خاطر یہ دن رات حکومت مخالف سازشیں کررہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
iحکومتی پالیسیوں کے باعث برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے: اسلم بلوچ
Jan 14, 2022