iہر فورم پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے: مقررین

Jan 14, 2022

بچیکی (نامہ نگار) سابق چیئر مین یونین کونسل اراضی بچیکی رائے منظور احمد کھرل کی طرف سے آزاد گروپ کے قائدین اور اراکین کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق اراکین پنجاب اسمبلی طارق محمود باجوہ، رانا جمیل حسن گڈخان اور سید ابرار حسین شاہ‘ سابق چیئر مین ضلع کونسل طاہر ملک، ضلعی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ننکانہ مولانا عبداللہ مجاہدرائے فیصل رشید بھٹی، حاجی رائے عبدالغفور‘ مختلف یونین کونسلز کے چیئر مین رائے اسد اللہ،رائے صدی احمد رائے سجاد احمد،میاں بشارت،رانا کاشف ،مہر مقصود پڈھیار ،ڈاکٹر عبد الرشید ،سید علی عمران شاہ،رضوان چیمہ ،میاں طاہر ،شیخ حبیب اللہ ،سید اظہار حسین شاہ ،رائے اصغر علی، رائے حسنین خاں کھرل، لالہ سرور سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے طارق باجوہ‘ رانا جمیل حسن‘ سید ابرار حسین شاہ اور رائے فیصل رشید بھٹی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ہمارے اتحاد کا مقصد ضلع کے عوام کے بلا امتیاز خدمت کرنا ہے۔ ضلع ننکانہ صاحب کسی شخصیت یا جماعت کی جاگیر نہیں ۔ ہر فورم پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے انہوں نے کہا کہ آزاد گروپ ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر اپنے مشترکہ امیدوار کھڑے کریگا۔ سابق کوآرڈی نیٹر چیئرمین ضلع کونسل رائے عبداللہ مجاہد نے کہا کہ بہت سارے موجودہ اور سابق اراکین اسمبلی‘ سیاسی جماعتوں کے عہدیدرااور سیاسی شخصیات ہمارے گروپ میں شامل ہونے کیلئے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزیدخبریں