شرقپور شریف (نامہ نگار) باہمی ایثار و محبت اور ایک دوسرے کی ضرورتیں پوری کر کے ہی مثالی معاشرے کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے شہریوں کو ایسی سوسائٹی دیں گے جس کی مثالیں دیں گے اس کی خوبصورتی کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا یہ شرقپور شہر کیلئے ایک منفرد اورحسین تحفہ ہوگا ان خیالات کا اظہارالوھاب گارڈن ہاوسنگ سکیم کے چیئرمین چوہدری ارشد گجر ،سی ای او چوہدری عامر گجر‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری امتیاز احمد نے شہریوں کے دسترخوان کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں انسانیت کی قدر باقی ہے ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور دکھ درد بانٹنے سے اللہ تعالی بھی خوش ہوتے ہیں سماجی حلقوں نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے چوہدری ارشد گجر اور ملک امتیاز پہلوان کو خراج تحسین پیش کیا گیاہمیشہ امن کا پیغام پھیلانا ہی معاشرے میں بہتری کا سبب ہوگا اس موقع پر چوہدری جاوید اسماعیل منڈا رانا جمشید ملک اسلم ٹوپی کے علاوہ سینکڑوں معززین علاقہ بھی موجود تھے۔