i  خانقاہ ڈوگراں: انتظامیہ کی ملی بھگت‘ کھاد کی قلت‘ ڈیلر کسانوں کو لوٹنے لگے

Jan 14, 2022

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) یوریا کھاد کی قلت پیدا کر کے کھاد ڈیلروں نے لاکھوں روپے کما لیے۔ کھاد ڈیلر محکمہ زراعت اورمختلف ایجنسیوں کی ملی بھگت سے یوریا کھاد کو مختلف ڈیروں پرسٹاک کر کے کسانوں کو لوٹ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کسانوں کو کھاد کی قلت کے بہانے دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔مختلف ڈیروں میں کھاد سٹاک کی جاتی ہے تاکہ بوقت چیکنگ اسے فصلوں کیلئے استعمال کرنے کا کہہ کر اداروں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔ان گوداموں سے کھاد فی بوری 2400 سے 2600 روپے میں فروخت کر کے کسانوں کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ جبکہ متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ کسانوں نے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ڈیلروں نے اپنے مخصوص بندے رکھے ہوئے ہیں جن سے کسان 700 روپے تک فی بیگ مہنگا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کسانوں نے ذخیرہ اندوزی اور ان سے ملی بھگت کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف وزیر اعلیٰ ‘ چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر لاہور ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ سمیت دیگر اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کرتے کسانوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں