فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو قریب موٹر سا ئیکلوں سواروں مسلح افراد نے ایس ڈی او لیسکو رچنا ٹاون محمد طاہر الحق کی گاڑی پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ایس ڈی او محمد طاہر الحق کے مطابق وہ سرکاری گاڑی پر سوار ہو کر ڈویژنل آفس میں میٹنگ پرجا رہا تھا کہ کالاشاکاکو کے قریب پہنچے تو2 موٹر سا ئیکلوں پر مسلح افراد آئے جنہوں نے گاڑی کو دیکھ کر روک لیا اورحملہ کردیا جس کے باعث ایس ڈی او زخمی ہو گئے۔ ایس ڈی او نے بتایا کہ انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تقریبا 900 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔ مذکورہ افراد نے محکمہ لیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں بعض سیاسی اور بااثر افراد کے علاوہ فیکٹری مالکان بھی شامل ہیں۔ فیروز والہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
فیروزوالہ: مسلح افراد کا ایس ڈی او لیسکو رچنا ٹاؤن کی گاڑی پر حملہ
Jan 14, 2022