فیروزوالہ:10 خطرناک مجرموں  کی سزائیں مکمل ‘فیصلہ نہ ہوسکا

Jan 14, 2022

فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بھر سے تعلق رکھنے والے 10 خطرناک مجرمان کے خلاف مقدمات کا کئی برس گذر جانے کے باوجود فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ ان کے سنگین نوعیت کے قتل اور دیگر جرائم کے مقدمات میں ان کو عمر قید بامشقت کی سزائیں ہوچکی ہیں اور وہ یہ سزائیں سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں بھگت رہے ہیں مگر معمولی نوعیت کے مقدمات میں پیشی کے بہانے سے وہ شیخوپورہ اور فیروز والا کی عدالتوں میں لائے جاتے ہیں اس صورتحال کی بناء پر جیل حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان میں سے کوئی خطرناک مجرم تاریخ پیشی پر فرار ہوسکتا ہے جیسا کہ چند روز قبل بخشی خانہ ماڈل ٹاؤن کچہری سے 11 مجرمان فرار ہوگئے تھے ۔

مزیدخبریں