لاہور ( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ اومی کرون نئے وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، کرونا کیسز کی شرح بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کروناایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔،وبا ء سے بچاؤ کا واحد علاج ویکسی نیشن ہے،حکومت نے ویکسینشن پر 2 ارب ڈالرخرچ کر چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کسی نعمت سے کم نہیں پاکستان کی تاریخ کا مثالی منصوبہ اور وزیراعظم کی طرف سے تحفہ ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے جو عوام سے وعدہ کیا اسے پورا کیا جا رہا ہے۔