لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش فٹ بال ٹیم نے کرونا پروٹوکولز پورے نہ کرنے پر رواں ماہ کے آخر میںانڈونیشیا میں شیڈول دو دوستانہ میچز منسوخ کردیئے گئے ہیں ‘بنگلہ دیشی ٹیم اب انڈو نیشیا کا دورہ نہیں کرے گی ۔ بنگلہ دیش کی فٹبال ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو انڈونیشیا پہنچنے پر کرونا سے بچائو کی ویکسین کی دو خوراک لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ بہت سے کھلاڑیوں نے تاحال کرونا سے بچائو کی ویکسین نہیں لگوائی ہے ۔ فیڈریشن کے مطابق سکواڈ کے پندرہ کھلاڑیوں نے ویکسین سے بچائو کی ڈبل ڈوز ‘سات نے سنگل ڈوزلی ہے ۔ چھ کھلاڑیوں نے ایک بھی خوراک نہیں لی جس کی وجہ سے دورہ کرنے سے قاصر ہیں ۔ فیڈریشن نے چالیس سے پچاس فٹبالرز جن میں قومی ٹیم ‘انڈر23ٹیم کے کھلاڑی شامل ہیں کو وزارت صحت کے پاس بھیجا ہے تاکہ وہ کرونا سے بچائو کی ویکسین لگوا سکیں ۔ مارچ میں فیفا دوستانہ میچز میںشرکت کیلئے آسانی ہوگی ۔