وزیراعظم اپنے بیانیے سے  کبھی پیچھے نہیں ہٹے: نیئر مرتضی لون 

لاہور ( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نیئر مرتضی لون نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان پیپلز پارٹی اورپی ڈی ایم میں شامل درجنوں جماعتوں کے مقابلے میں تنہا ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنے بیانیے سے کبھی قدم پیچھے نہیں ہٹائے۔ وزیر اعظم عمران خان جیسا دلیر اور بہادر شخص اپوزیشن کے لانگ مارچ کے اعلانات اورگیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والا نہیں،عام انتخابات میں ایک سال کا عرصہ باقی رہنے کے باعث اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے کا بخار چڑھنا اچنبھے کی بات نہیں،کرپٹ اپوزیشن اپنی سیاسی موت آپ مر چکی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریگی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں زیادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...