سکھر( بیورورپورٹ ) پی پی سکھر کے رہنما یونین کمیٹی 13کے سابق چئیرمین محمد یاسین آرائیں نے کہا ہے کے مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں عوام کو پی پی سے کوئی جدا نہیں کرسکتا،پی پی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کے لیڈران سمیت کارکنان پاکستان کی تعمیر و ترقی سمیت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے پی پی کارکنان اقتدار میں ہوں یا نا ہوں عوام کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا انکا اولین فریضہ ہے جس کو مرتے دم تک جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے علاقہ مکینوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا کے انکے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور انکے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔