قومی سلامتی کے تمام پہلوﺅں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، آرمی چیف

قومی سلامتی کی پالیسی کی دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی، جنرل قمر جاوید کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوﺅں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، قومی سلامتی کی پالیسی کی دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، قومی سلامتی کے تمام پہلوﺅں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن