لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہر حوالے سے متحرک ہے۔ ہم الیکشن میں جانے کو بالکل تیار ہیں۔ آنے والے دنوں میں ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرینگے۔ پہلے گورنر پنجاب اپنا فیصلہ کر لیں تو اس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ آئے گا۔ ان کاکہناتھاکہ گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے پر جلد دستخط کر دینے چاہئیں۔ ہماری مرکزی قیادت بہت جلد بیرون ملک سے واپس آکر ہمارے درمیان ہو گی۔ ہمارا سارا فوکس اب اگلی حکمت عملی پر ہے۔ یہ وفاقی حکومت گرانے گئے تھے اور 186 بندے پورے کر کے اپنی حکومت گرا بیٹھے۔