ملک میں سیاسی ومعاشی بحران کا حل  نفاذ اسلام ہے:عبد الغفار روپڑی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک میں سیاسی ومعاشی بحران کا حل نفاذ اسلام ہے۔ جمہوریت کے نام پر قوم کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ سعودی امداد سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شدت پسندی کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی کا زندگی گزارنا کسی عذاب سے کم نہیں۔ غربت کی وجہ سے لوگ بچوں کو قتل اور خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن