ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اجلاس،پہلی پولیو مہم 16 جنوری سے شروع ہوگی


 لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و پولیو مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز، ایریا انچارج، یو سی ایم اوز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سال 2023 کی پہلی پولیو مہم 16 جنوری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پولیو مہم میں 20 لاکھ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور پولیو مہم میں حصہ لینے والی 6300 ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...