شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ ذلت و قلت نواز شریف عمران خان اور آصف علی زرداری کے باعث ہے اور ان کی سپورٹ کرنیوالے بھی آج کی صورتحا ل میں برابر کے شریک ہیں پی آئی اے ،ریلوے ،سٹیل مل کی تباہی اور ٹیوٹا ، فوم بنانے والے اداروں ٹیکسٹائل ملوں اور دیگر انڈسٹری سمیت دیگر پیداواری اداروں کی بندش ان کے کرتوتوں کے باعث ہے اختر ڈار نے کہاکہ عرصہ دراز سے پی پی پی اور ن لیگ اور 9سال سے برسر اقتدار عمران خان نے بھی نوجوانوں کے خوابوں اور مستقبل کا قتل کیا ہے بھوک افلاس ،بدتمیزی ،گالم گلوچ کا کلچر ہی قوم کے حصے میں آیا ہے یہ باتیں انہوں نے پارٹی کے ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے کیا وفد میں ریاض علوی ، فہد جمشید ، ظفر علی شاہ ،میاں خالد اور سلیمان عابد بھی شامل تھے ۔