کلفٹن میں 47 آٹو شاپس، شو روم سیل کرنے کیخلاف حکم امتناعی 


کراچی (نیوزرپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں 47 آٹو شاپس، شو روم 
کو سیل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں 47 آٹو شاپس، شو روم کو سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ فیز ون، ٹو میں آٹو کباڑیوں کے نام پر کارروائی کی گئی۔ جس قانون کے تحت کارروائی کی گئی اس کا اطلاق ہی نہیں ہوتا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ کباڑے، آٹو شاپس، شو رومز سٹرکوں تک جگہ گھیر لیتے ہیں۔ تنبیہ کے بعد تجاوزات نہیں ہٹائی گئیں۔ کنٹونمنٹ کو ایسے حالات میں کارروائی کا اختیار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اختیار کیا ہے، کیا گولی بھی مار سکتے ہیں، یہ وضاحت تو کریں۔ اختیار سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈ وکیل نے جواب کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے کنٹونمنٹ حکام کو آٹو شاپس، شو رومز سیل کرنے سے روکتے ہوئے کارروائی کی قانونی حیثیت طلب کرلی۔ عدالت نے آٹو ورکشاپس، شو رومز کیس میں حکم امتناعی جاری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن