فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ کے گھر میں آتش زدگی کے دوران 5 سالہ بچہ زندہ جل گیا۔ اسلام پورہ میں گھر کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چارپائی پر لیٹا پانچ سالہ عون آگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی والدہ فرزانہ بری طرح جھلس گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی پانچ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔
فیصل آباد: گھر میں آتشزدگی 5 سالہ بچہ زندہ جل گیا
Jan 14, 2023