حضرت فاطمہ زہرہ ؓ بلند پایہ سیرت کی مالک ہیں ،شہنشاہ حسین نقوی


کراچی (نیوزرپورٹر ) معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ نقوی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرہ ؓاعلیٰ اقدار اور بلند پایہ سیرت کی مالک ہیں اور رسو ل اکرمﷺ کی چہیتی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ دین کی محافظت کے فرائض انجام دیتی رہیں ۔رسول اکرمﷺ نے واضح طور پر کہا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اس کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی اور جس نے مجھے ناراض کیا اس سے خدا راضی نہیں ۔خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ ؓنے تمام غزوات میں حصہ لیکر رسالت مابﷺ اور علی مرتضیٰ کے ہمراہ تبلیغ دین کیلئے سخت جدوجہد کی انہوں نے مزید کہا کہ امہ المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ اور کربلاء کی شیر دل خاتون زینب کبریٰ اور سکینہ بنت الحسین جیسی مجاہد خواتین نے اسلام کی سخت اور کٹھن وقت میں آبیاری کی آج مسلمانوں کو چاہیئے کہ انہی مقدس ہستیوں کی پیروی کریں ۔

ای پیپر دی نیشن