کراچی (نیوز رپور ٹر ) جے یو آئی نے انتخابی مہم کے آخری روز لیاری میں موٹرسائیکل انتخابی ریلیاں نکالیں،جس میں ہزاروں نوجوان شریک ہوئے، موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے جے یو آئی کے پرچم تھامے شرکت کی اور جے یو آئی زندہ باد ، مولانا فضل الرحمن،مولانا نورالحق زندہ باد،ٹھپے پر ٹھپہ، کتاب پر ٹھپہ کے نعروںسے لیاری گونج اٹھا،جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کے امیرشیخ الحدیث مولانانورالحق ،مفتی محمدحسن لانگاہ،مولانا سید حسین احمدمدنی،مولانا سائیں عبداللہ بلوچ،مفتی محمد اقبال بلوچ،مولانا جبران بلوچ ملازئی،مولانا نصیراللہ چغرزئی نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے اْمیدوار لیاری کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ،جے یو آئی کے یوسی ون آگرہ تاج کالونی میں چیئرمین کے امیدوارحاجی حنیف خان مروت ،وائس چیئرمین سرفرازخان،یوسی 2بہارکالونی میں چیئرمین کے امیدوار حاجی شوکت علی راجپوت،یوسی 12بغدادی موسی لین میں چیئرمین کے امیدوار ڈاکٹرموزمبر خان یوسفزئی ہیں،یوسی7میںجے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ پینل کا نشان شیر جبکہ باقی تمام یوسیزامیدواروںکتاب کے نشان والے امیدواراہل حق علماء کرام کے نمائندے ہیں،جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کے امیرشیخ الحدیث مولانانورالحق نے کہا کہ ہمارے امیدوار بلدیاتی اداروں کو عوام کے داد رسی سیل میں تبدیل کریں گے،انہوں نے کہاکہ لیاری کے باشعورشہری دولت کے جنون اور اقتدار کے غرور کو عبرت ناک شکست دیں گے،چارسال تک غائب رہنے والے آج لیاری کے عوام کو خواب دکھانے آئے ہیں، بلدیاتی الیکشن نہ ہوتے تو وہ کبھی لیاری نہ آتے عوام ایسے ابن الوقت لیڈروں کو مسترد کر دیں۔