گکھڑمنڈی‘ گیس پائپ لیکیج سے فرنیچر شو روم میں آتشزدگی‘ ڈیڑھ کروڑ کا نقصان


گکھڑمنڈی(نامہ نگار) گیس کا پائپ لیک ہونے سے فرنیچر شوروم میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان تیار فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا شوروم میں کام کرنے والے تیس کے قریب ملازمین اور کاریگروں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں شام 6بجے کے قریب کوٹ شاہاں موڑ جی ٹی روڈ پر واقع الرحمن فرنیچر کے شوروم میں اچانک آگ لگی۔ آگ سے عمارت کی لینٹر والی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔شوروم مالک اتنا بڑا مالی نقصان ہونے پر دھاڑیں مار مار کر روتا رہا بتایا جاتا ہے۔ گیس سلنڈر کے ساتھ لگے ہوئے پلاسٹک کے پائپ میں لیکج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے شوروم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘ تاہم فائربریگیڈ کے پہنچنے پر تین گھنٹے بعد بعد آگ پر قابو پایاجاسکا۔

ای پیپر دی نیشن