بلوچستان فشرمینز سوسائٹی ایڈمنسٹریٹر کا دورہ   فش ہاربر 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرفشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی سے بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر گل حسن بھوتانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔وفد میں سردار عمران بروہی محمد حسنی اورمحمد ہاشم شامل تھے۔ملاقات میں سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کراقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سندھ بلوچستان کی فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے دونوں سربراہوں نے ماہی گیری کے دوران ماہی گیروں کی درپیش مسائل کو اعلی حکام سے ملاقاتیں کرکے جلد حل کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پرایڈمنسٹریٹرفشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ دونوں صوبوں کے ماہی گیرغربت اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ہم مل کر ہی اپنے ماہی گیروں کی فلاح وبہبود اوران کی مشکلات میں کمی کے لیے مشترکہ کوششیں کرکے ہی اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ہمارا بنیادی مقصد بھی ماہی گیروں کی فلاح وبہبود ہے۔پاکستان کو ایکسپورٹ کی مد میں کروڑوں ڈالر کماکر دینے والے ماہی گیروں کی معاشی حالت بدلنے کے لیے بھرپور مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے بلوچستان فشریز کے ایڈمنسٹریٹر گل حسن بھوتانی کو فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی۔ بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر گل حسن بھوتانی نے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کوبلوچستان فشریز کے دورہ کی دعوت دی۔جس پر ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے گل حسن بھوتانی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ماہی گیر رہنما احمد یوسف،ایاز بھٹی اوردیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن