کراچی، حیدر آباد میں انتخابی مہم کا آخری روز، پتہ ہی نہیں الیکشن ہوں گے یا نہیں: اسد عمر 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد سے بھاگ گئے، کراچی سے بھاگ گئے۔ اسد عمر نے کہا کہ پنجاب سے بھاگنے کی کوشش کی، جنرل الیکشن سے بھاگ گئے۔ یہ سیاست دان ہیں یا کسی ریس میں بھاگنے والے؟۔ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کراچی  اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کی مہم کا آخری  روز ہے، ابھی تک یہ نہیں پتا کہ الیکشن ہو رہے ہیں یا نہیں۔ عجیب تماشا لگا ہوا ہے۔ یہ پہلے عمران  خان اب عوام سے خوفزدہ ہیں۔ کوشش کی جا رہی ہے چاہے کچھ بھی کرنا پڑے الیکشن سے بھاگا جائے۔ ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی حیدرآباد کے الیکشن میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...