لاہور+چنیوٹ+رائیونڈ(نمائندہ خصوصی‘نمائندگان نوائے وقت) گھریلو جھگڑے پر دو خواتین کو شوہروں نے قتل کر دیا۔ چنیوٹ کے علاقے بھوآنہ چک نمبر 222 میں 24سالہ کشور کو گھریلو ناچاقی پر اس کے خاوند امان اللہ نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سے قتل کر دیا۔ بھوآنہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ رائے ونڈ سٹی کے علاقہ محلہ اسلام آباد کے رہائشی ارشاد نے اپنی 26 سالہ بیوی اور 4بچوں کی ماں ام کلثوم کا گلہ دبا کر موت کی نیند سلا دیا۔ قتل کے بعد ملزم ارشاد تھانے میں پیش ہو گیا اور کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو گلہ دبا کر قتل کردیا ہے۔
گھریلو جھگڑے: چنیوٹ‘ رائیونڈ میں 2 خواتین کو شوہروں نے قتل کر دیا
Jan 14, 2023