ڈسکہ (نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) چار ملزمان نے تشدد کرکے 14 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نواحی گائوں میانوالی بنگلہ کے عامر کا 14 سالہ بیٹا فہد عثمان گجر کے ڈیرہ پر مرغوں کی لڑائی دیکھ رہا تھا کہ اسی دوران فہد نے اپنا بازو اٹھایا تو مرغا بھاگ گیا جس پر ملزمان عدیل‘ دانش‘ عثمان اور زمان مسیح نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایا گیا اور حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔