دختر رسولؐ سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا


لاہور (خصوصی نامہ نگار) دختر رسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمۃ الزھراؓ کا یوم ولادت گزشتہ روز 20 جمادی الثانی 13جنوری جمعۃ المبارک کو عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مساجد اور امام بارگاہوں میںجمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کے دوران علماء کرام، خطیب اور مقررین نے خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہؓ کی حیات مبارکہ اور اسلام کی سربلندی کیلئے دی گئی قربانیوں اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ آپؓ کے مشہور القاب زھرا، سیّدۃ النسائ،خاتون جنت اور بتول ہیں۔ آپؓ جنت میں عورتوں کی سردار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...