محراب پور(نامہ نگار)محراب پور 4 سالہ معصوم بچہ لاپتہ، ورثاء نے اغوا کا شک ظاہر کردیا، مورو شہر کے وارڈ نمبر 8 کا رہائشی چار سالہ معصوم غلام مصطفی میمن پراسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگیا ہے، بچے کے والد متاز میمن کے مطابق شہر اور رشتے داروں کے پاس معصوم بیٹے کو تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں ہے، پولیس تعاون نہیں کر رہی ہیں خدشہ ہے کہ بچے کو اغوا کرلیا گیا ہے ایس ایس پی نوشہرو فیروز عبدالقیوم بچے کی تلاش میں انکی مدد کریں۔