حیدرآباد(بیورو رپورٹ ) سائٹ ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین و سرپرست چوہدری مظہر الحق نے کہا ہے پرووینشنل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز سندھ حیدرآباد نے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹرید اینڈ انڈسریزسائٹ کو نئے قوانین کے تحت نیا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے جس کے بعد سائٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد نے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ، جعلسازی سے سائٹ ایسوسی ایشن کے قدیم دفتر ریکارڈ و سامان پر قبضہ کرنے والے سیٹھ گوہر اللہ کے گروہ نے قبضہ خالی کر کے ریکارڈ و سامان واپس نہ کیا تو کریمنل ایف ائی آر درج کی جائے ،چوہدری مظہر الحق نے کہا کہ پرووینشنل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز سندھ حیدرآباد جہانگیر میمن کے دستخطوں سے میسرز حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن اف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کو سرٹیفکیٹ آف رجسٹریشن اف سوسائٹز پی اے آر نمبر 002 اف 2023 جاری کر دیا گیا ہے۔قبضہ گروپ نے وفاقی وزارت صنعت کے ادارے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کے 4 جنوری22 کے غیر قانونی لائسنس کے حوالے سے اسسٹنٹ رجسٹرار وفاقی ادارے کی کسی دباو یا سودے بازی کی بنیادپر فتح ٹیکسٹائل مل سائٹ کے ڈائریکٹر منظور چاچڑ نے 20 فروری2022 کو مسلح افراد کے ساتھ سائٹ ایسوسی کے دفتر میں جبری داخل ہو کر دفتر تمام سامان ریکارڈ لاک الماریاں بمعہ فائیلز پر قبضہ کر لیا تھا اور بار بار تقاضا کرنے کے باوجود ایسوسی کے عہدیداروں کو واپس نہیں کیا اور ایسوسی کے سینکڑوں ارکان صنعتکاروں کو ان کے حقوق سے محروم کر دیا اور شدید نقصان پہنچایا،حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے بانی چیئرمین سرپرست مظہر الحق چوہدری نیسیکرٹری انڈسٹریز سندھ ڈائریکٹر لیبر حیدرآباد ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ، ڈی آئی جی حیدرآباد ،ایس ایس پی حیدرآباد و ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے حیدرآباد سے پر زور اپیل کی ہے وہ سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر پر غیر قانونی قبضہ ختم کرائیں دفتر کا ریکارڈ و قیمتی سامان فوری واپس دلایا جائے قبضہ گیروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔