پیپلز پارٹی شروع سے ہی بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار تھی، سینیٹر عاجز دھامرا


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سینیٹر عاجز دھامرا اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شروع سے ہی بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار تھی، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد اپنے کولیشن پارٹنرز کو ساتھ لیکر چلنا تھا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے حلقہ انتخاب کی یوسی 35 کے علاقے الرحیم پلازہ چوک پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقے کے چیئرمین کے امیدوار سید غلام مصطفی شاہ، انور برڑو، ظہیر پٹھان، دانیال ابڑو, انجینئر سکندر حیات،روشن سولنگی و دیگر بھی موجود تھے۔ انشاء اللہ اس بار پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا حیدرآباد و کراچی کا میئر ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ نوجوان، بزرگ، خواتین، بچے الغرض معاشرے کا ہر طبقہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس بار پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد و کراچی سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی۔پی پی پی کے نمائندے جہاں بھی جا رہے ہیں عوام بھرپور طریقے سے انہیں رسپانس دے رہی ہے اور 15 جنوری کو عوام  تیر پر مہر لگائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...