سندھ میں چور، مافیا کا راج ہے،امیر سرور احمد

Jan 14, 2023


نواب شاہ (نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح نواب شاہ میں بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،صغیر جامع مسجد کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام بدحال ہو رہے ہیں خودکشی پر مجبور ہیں اپنے بچوں کو بھوک کی وجہ سے ما رہے ہیں ،شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے کپڑے بیچ کر لوگوں کو سستا آٹا فراہم کریں گے اس وقت آٹا 150 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب قوم کو تمہارے کپڑے نہیں بلکہ جو جائیداد اور فیکٹریاں آپ کے خاندان نے باہر لگائی ہیں وہ قوم کو واپس کرو اسی طرح اپنے ساتھی آصف علی زرداری کا پیسہ بھی ملک میں لاؤ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ نہ ہوا تو حکمرانوں کے ایوان بھی محفوظ نہیں رہیں گے انہوں نے نوابشاہ شہر میں بڑھتی ہوئی بے امنی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ شہر میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مظاہرے سے جماعت اسلامی شہر کے سابق امیر فیصل ہمایوں نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں