لاہور(خبرنگار)پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کا متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگا دیا۔ درخواست میں سلمان خالد چیمہ ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی،عمران خان اور چیف سیکرٹری کو فریق بناتے ہوئے مو ٔقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی کی تحلیل کی مخالف ہے لہٰذا وزیرِ اعلیٰ اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے ہیں۔ عمران نے بغیر کسی آئینی اختیار اسمبلی توڑنے کی ہدایت دی۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کیلئے درخواست‘ متاثرہ فریق نہیں: رجسٹرار ہائیکورٹ
Jan 14, 2023