پاکستان کیلئے دہشتگرد حملے ، قرضوں ،ملازمتوں کا بحران ،سائبر سکیورٹی سمیت 10 خطرات ہیں : ورلڈ اکنامک فورم 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے اگلے 2 برسوں میں پاکستان کیلئے 10 بڑے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے گلوبل رسک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان خطرات میں ڈیجیٹل پاور اجارہ داری‘ سائبر سیکورٹی اقدامات میں ناکامی‘ افراط زر‘ قرضوں کا بحران‘ ریاست کو شدید خطرہ‘ وسیع ڈیجیٹل سروسز کا فقدان اور اس حوالے سے عدم مساوی صورتحال انٹر سٹیٹ کشیدگی‘ ایکو سسٹم کی تباہی‘ دہشتگردانہ حملے اور ملازمتوں کا بحران شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن