کرم پور ( نامہ نگار ) ضلع وہاڑی کے 77بنیادی مرکز اور17رورل ہیلتھ سنٹر جو پی ایچ ایف ایم سی کے تحت ایک معاہدہ کے تحت کام کررہے ہیں‘معاہدہ کے تحت محکمہ صحت کا بجٹ انکے حوالے
کرکے صحت کی تمام سہولیات ادویات کی فراہمی انکی ذمہ داری ہے مگر ضلع انتظامیہ پی ایچ ایف ایم سی کی غفلت عدم دلچسپی اور مبینہ کرپشن کی بنا پر شوگر کے سینکڑوں مریضوں کو انسولین کئی ماہ سے نہ مل رہی ہے ‘سانپ‘ کتے کاٹے کی ویکسین اور دیگر ضروری ادویات نہ مل رہی ہیں‘مارکیٹ سے خریدنا مشکل ہورہا ہے ۔ مقامی شہریوں ،رائو مختیارتبسم ،غلام رضا ،سرفراز ،منظور الحسن ،غلام حسین،مہر زوار حسین،محمد اشرف پپواور دیگر نے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پی ایچ ایف ایم سی کے زیراہتمام مراکز صحت میں ادویہ نایاب‘ مریض رُل گئے
Jan 14, 2023