مقصدیت‘ مستقل مزاجی اور کام سے عشق لیڈر کے بنیادی وصف : ڈاکٹر محمد رمضان


ملتان ( وقائع نگار خصوصی) ڈائریکٹوریٹ  آ  ف پروفیشنل ڈویلپمنٹ ویمن یونیورسٹی ملتان  کے زیراہتمام "لیڈرشپ اینڈ گورننس" کے موضوع پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ  مقصدیت مستقل مزاجی اور اپنے کام سے عشق کسی بھی لیڈر کے بنیادی وصف ہوتے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر کوئی بھی لیڈر اپنی ٹیم ، رفقائے کار اور ادارے کو بلندی کی منازل طے کراتا ہے۔ لیڈر اپنی ٹیم کی غلطیوں پر سزا نہیں دیتا بلکہ ان کی تصیح کر کے ان کو کامیابی کے راستے پر ڈالتا ہے۔اپنے رفقائے کار کو مایوسی کی دلدل سے نکال کر روشن مستقبل کی نوید سناتا ہے اسلئے تمام اساتذہ کو رول ماڈل بنتے ہوئے ایسے اقدامات کرنے چاہیں جس سے ان کے رفقاکارکے اعتماد میں اضافہ ہواور ادارے کی بہتری کیلئے کام کریں ،  سیمینار سے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اساتذہ کی صلاحیتوں کوجلا بخشنے کیلئے ایسے سیمینار منعقد کراتی رہتی ہے ۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب ،ڈاکٹر سعدیہ ارشاد بھی موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن