وی سی نشتر کا دورہ شعبہ انستھیزیا انتہائی نگہداشت‘ دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ


ملتان (وقائع نگار خصوصی ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر ہسپتال کے شعبہ انستھیزیا اور شعبہ انتہائی نگہداشت کا دورہ کیا اور مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران اور دیگر طبی عملے سے میٹنگ بھی کی ۔ میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر ندیم خان، پروفیسر منیر احمد چوہدری، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر رانا ارشد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاطر فیاض، اسسٹنٹ ڈاکٹر عامر فرقان، ایڈیشنل رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فواد خاکوانی سمیت سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن