4 برس وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگا: مریم اورنگزیب 

Jan 14, 2023

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہو گیا۔ الحمداللہ! پنجاب کے عوام انکی محنت کی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیاں خریدنے والوں کو پہچان گئے ہیں۔ فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح ووٹ اور الیکشن کی طاقت سے پنجاب سے بھی صفایا کریں گے۔ ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں‘ فارن ایجنسٹس اور فرنٹ مینوں کا خاتمہ کریں گے۔ چار سال بشریٰ بی بی‘ فرح گوگی اور فرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اور پنجاب کو لوٹا گیا۔ پنجاب میں پھر خوشحالی کا دور شروع کریں گے۔ پنجاب کے عوام مفت علاج‘ تعلیم‘ بہترین سڑکیں بنانے والوں کو ووٹ دیں گے۔ چار سال میں پنجاب کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ انشاء اللہ ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔ پنجاب کے باشعور عوام اپنی ترقی کو ووٹ دیں گے۔

مزیدخبریں