تھانہ چونترہ اور چکری کے علاقوں میں فائرنگ  سے 2افراد قتل 


راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ اور تھانہ چکری کے علاقوں میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیاقتل کی پہلی واردات کے بارے میں چونترہ پولیس کو نور نے بتایا کہ رات کو گیارہ بجے محمد صادق اور حبیب اللہ گاڑی پر سہال اڈے سے واپس سوسائٹی جارہے تھے جب وہ راجڑگائوں پہنچے تو ان کی گاڑی خراب ہوگئی حبیب اللہ گاڑی سے اترا تو پیچھے سے ایک سفید رنگ کی کرولا کار آئی جس میں سوار افراد نے فائرنگ کردی جس سے حبیب اللہ زخمی ہوکر گر گیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن