راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ذکر مصطفی ؐکی محفل سجانے والا خوش نصیب ہو تا ہے ، استحکام ایمان کیلئے ذکر مصطفی ؐ سے بہتر کوئی راستہ نہیں جس بستی میں ذکر مصطفی کی محفل سجتی ہے ، وہاں اللہ کی رحمت برستی ہے،اس بات کی کو شش کی جائے کہ اپنی مختصر زندگی ذکر مصطفی ؐ اور شریعت مصطفی ؐکے مطابق گزاری جائے ،محمدی مسجد لالکڑتی میں ذکر مصطفی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ ذکر مصطفیؐ اسلام کا حُسن، اتباع مصطفی ؐجنت کا حُسن ہے،امت مسلمہ نبی پاک ؐکے منشور کو دستور بنا لے، تو ہمارے اجتماعی مسئلے خود بخود حل ہوجائیں گے،مسلمانوں کو دہشت گردی کا طعنہ دینے والے نبی پاک ؐ کی تعلیمات کا مطالعہ کریں ،عاشق رسول ؐ کے چہرے پر نور ہوتا ،اور اس کی زندگی کاہر لمحہ حُب رسول ؐ کی خوشبو سے مہکتا نظر آتا۔
ذکر مصطفیؐ اسلام اور اتباع مصطفی ؐجنت کا حُسن ہے، سید اظہار بخاری
Jan 14, 2023