راولپنڈی( عزیزعلوی)راولپنڈی میں ناجائز اسلحہ عام ہوگیا گلی محلوں ، بازاروں میں ہلکی پھلکی تلخ کلامی اور توں تکرار پر گولیاں چلنا معمول بن گیا تھانوں میں ان واقعات کی ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے شہریوں کی درخواستوں پر درخواستیں آنے لگیں ہسپتالوں میں فائرنگ سے زخمیوں کے لائے جانے کی شرح بھی بڑھ گئی جبکہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے بھی شہریوں کا جینا دو بھر کردیا ہے خواتین سے پرس ، زیورات چھیننے کے واقعات بڑھنے سے شہری عدم تحفظ محسوس کرنے لگے ہیں راولپنڈی شہر اور کینٹ میں شادی اور ولیمے کی تمام تقریبات دور دراز مارکیوں میں ہوتی ہیں جہاں فیملیز رات گئے جب گھروں کو واپس آتی ہیں تو اکثر کو موٹر سائیکلوں پر سوار سٹریٹ کریمنلز گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے ہیں گلی محلوں کی لڑائیاں بھی شہریوں کیلئے عدم تحفظ کا باعث بن گئی ہیں جن میں چھریاں چاقو ہی نہیں پستولوں سے فائرنگ عام سی بات بنی ہوئی ہے جگہ جگہ مسلح افراد کی موجودگی پولیس کیلئے بڑا چیلنج بنی ہے خود پولیس کے ناکوں ، ایگل سکواڈ اور گشت کرنے والی پولیس پارٹیوں پر بھی فائرنگ کے واقعات میں تیزی آئی ہے ۔
راولپنڈی میں ناجائز اسلحہ عام، گلی محلوں میںلڑائیاں ، سٹریٹ کرائم کی واردا تیں
Jan 14, 2023