کیلیفورنیا ، پنجاب سسٹرز اسٹیٹ معاہدے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کیلیفورنیا پنجاب سسٹرز اسٹیٹ ریزولوشن پر  دستخطوں کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیلیفورنیا،پنجاب سسٹرز اسٹیٹ ریزولوشن پر دستخط کی تقریب پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعاون کے ایک نئے نتیجہ خیز باب کا آغاز ہے انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا اور پنجاب سسٹرز اسٹیٹ معاہدے سے پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگااس معاہدے سے پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تجارتی، معاشی اور کاروباری تعلقات میں بھی اضافہ ہوگاکیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی کے زیر اہتمام کیلیفورنیا ۔ پنجاب سسٹر اسٹیٹ پر دستخطوں کی تقریب اسٹین فورڈ مینشن میں منعقد ہوئی، تقریب میںکیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی کے سپیکر انتھونی رینڈن، گورنر کرس ہولڈن، ممبر اسٹیٹ اسمبلی اور موور آف دی سسٹر اسٹیٹ ریزولوشن ڈاکٹر آصف محمود سمیت معزز سینیٹرز، کانگریس کے ارکان، کیلیفورنیا اور پاکستان کے نامور تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن